اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حماس
کے فوجی شعبے "عزالدین قسام بریگیڈز" نے سینیچر 7 اکتبوبر کو، صہیونیوں
کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل
توہین اور اس کے محافظوں پر حملوں اور صہیونی فوج کی حمایت میں صہیونی بستی نشینوں
کے حملوں کے جواب میں چونکا دینے والی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا۔
اسی حوالے سے، القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ضیف نے اعلان کیا کہ جرائم پیش غاصبوں نے اس سال سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کیا۔ انسانی حوالوں سے ہماری درخواستوں کو مسترد کیا گیا اور ہم ہر روز مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے جارحانہ اقدامات کا مشاہدہ کرتے رہے۔
انھوں نے سینیچر کے روز طوفان الاقصٰی؛ نامی کاروائی کے باضابطہ آغاز کے اعلان کے بعد کہا: ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صہیونیوں کے جرائم اور غل غپاڑوں کا خاتمہ کر دیں، اسی بنا پر طوفان الاقصٰی کا اعلان کرتے ہیں۔
صہیونیوں کو اس کاروائی میں تاریخی اور بے مثل شکست کا سامنا کرنا پڑا، چنانچہ انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی اپنا لی جبکہ یہ پالیسی بین الاقوامی قانون میں "جنگی جرائم" "اور انسانیت کے خلاف جرائم" کے زمرے میں آتی ہے۔
صہیونیوں نے اپنے بزعم، اپنی شکست کا ازالہ کرنے کے لئے فلسطینیوں پر پانی اور بجلی بند کر دی اور رہائشی علاقوں پر بمباری ـ اور خواتین اور بچوں کے قتل عام ـ کا سہارا لیا ہے!
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے ساتھ:
23:01 | فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بیت لاہیا پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں جہاد اسلامی تحریک کے ایک راہنما موسی نصیر شہید ہو گئے ہیں۔
22:41 | امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا: میں ایک واضح پیغام لے کر "اسرائیل" کے دورے پر جا رہا ہوں اور وہ یہ ہے کہ امریکہ اس کا حامی اور اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ نیز میں پیشن گوئی کرتا ہوں کہ "اسرائیل" امریکہ سے مزید کمک کی درخواست کرے گا۔
22:19 | اردنی عوام نے دوسرے روز بھی مقاومت اور غزہ کی حمایت میں اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا۔
21:58 | روسی خبر ایجنسی نے ایک ویڈیو رپورٹ جاری کرکے بیتار (Beitar) فٹ کلب کے صہیونیوں کو دکھایا ہے جو "شیبا" نامی اسپتال کے سامنے جمع ہوکر اسپتال میں داخل فلسطینی زخمیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں!
20:50 | دشمن کے ذرائع نے اعلان کیا کہ غزہ کے اطراف میں واقع یہودی قصبے ابھی تک صہیونی فوج کے کنٹرول میں نہیں آ سکے ہیں!
20:50| غاصب فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے افراد ابھی تک غزہ کے قریب واقع صہیونی بستیوں میں موجود ہیں۔
20:38 | فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں پر جعلی صہیونی ریاست کی اندھادھند بمباری کے نتیجے میں اب تک 1100 فلسطینی شہیر شہید اور 5000 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
19:56 | غزہ پر صہیونی ریاست کے حملوں میں ایک 11 سالہ بچی کے سوا، ابو دقہ خاندان کے تمام افراد شہید ہوگئے ہیں۔
19:45 | صہیونی بستی نشینوں کی طرف سے منظر عام پر آنے والے ایک ویڈیو کلپ مین دکھایا گیا ہے کہ نوآباد صہیونی کسی سلسلے میں جشن منا رہے ہیں، اور اسی وقت القسام بریگیڈ کے مجاہدین بستی میں داخل ہوتے ہیں، اور موقع پر موجود صہیونی فوجی عوام کو ڈھال بنا کر مجاہدین پر گولی چلا رہے ہیں۔ اس ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ حماس کے مجاہدین حتی کہ غاصب ـ مگر ـ نہتے صہیونیوں پر بھی گولی نہیں چلاتے۔
19:31 | صہیونی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا کہ حیقا میں خطرے کے سائرن بج نہے ہیں۔ عینی شاہدین نے بھی باتیا کہ حیفا کے جنوب میں کئی میزائل گر کر پھٹے ہیں۔
19:23 | صہیونی چینل 12 نے اعلان کیا کہ کئی مسلح افراد 15 پیرا گلائیڈرز کے ذریعے لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی قصبے أفیفیم میں آکر اترے ہیں۔
19:04 | صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ لبنان سے 15 ڈرون طیارے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونیوں نے خود ہی جنوبی لبنان سے ڈرون طیاروں کے وسیع حملے کی افواہ اڑائی اور پھر یہ افواہ گردش کرنے لگی کہ مقاومت کے مجاہدین الجلیل کے علاقے میں گھس آئے ہیں جس کے بعد صہیونی فوجیوں کے ایک دستے نے دوسرے دستے پر ـ مقاومت کے مجاہدین سمجھ کر ـ حملہ کیا جس کے بعد دو صہیونی بستیوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہؤا!!! صہیونیوں کے خوف و دہشت کی انتہا ہے۔ لگتا ہے کہ جنرل قاآنی کا یہ مشورہ بجا ہے کہ صہیونی گھر بار چھوڑ کر یورپ چلے جائیں کیونکہ اس وقت یورپ میں گھروں کی قیمتیں مناسب ہیں!
18:44 | القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ مقاومت کے مجاہدین نے غزہ کے قریب واقع شہروں بئر السبع اور اشدود پر میزائل حملے کئے ہیں۔
18:40 | اخباری ذرائع: صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے طوفان الاقصٰی کے آغاز سے لے کر اب تک چوتھی مرتبہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
18:37 | صہیونی ذرائع: ایک ڈرون طیارہ لبنان سے افیفیم نامی صہیونی ٹاؤن کی فضاؤں میں داخل ہؤا۔ خطرے کا سائرن بج رہا ہے۔
18:21 | ذرائع: صہیونی ریاست نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی باشندوں کے قتل عام کی غرض سے غاصب صہیونی گھرانوں کے 1000 بچوں اور عورتوں کو ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔
18:17 | ذرائع: مصر چند گھنٹوں کے لئے جنگ بندی اور امدادی سازوسامان اور اشیائے خورد و نوش غزہ پہنچانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
17:45 | عجیب: برطانیہ کے شمال میں واقع شہر شیفیلڈ (Sheffield) نصب کی میونسپل بلڈنگ کی بلندی پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔
17:24 | مقاومت کے میزائل حملے کے نتیجے میں بن گوریون ہوائی اڈے کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے۔
17:14 | تل ابیب میں سرکاری عمارتوں پر مقاومت کے میزائل لگنے کی ویڈیو رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔
16:45 | غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ فضائی حملوں میں شہید ہونے والے نہتے فلسطینیوں میں 60 فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔
16:25 | حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا
ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے بحیرہ روم میں آنے کا اصل مقصد صہیونی دشمن
کے حوصلے بڑھانا ہے، لیکن اس سے صہیونی غاصبوں کی کمزوری مزید عیاں ہو گئی ہے۔
16:25 | القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصٰی کے دوران صہیونیوں کے سرحدی حصار سے نمٹنے، ایلیٹ فورسز کے مقبوضہ علاقوں پر حملہ کرنے اور صہیونی قصبوں میں داخل ہونے کے لئے ہونے والی انجنیئرنگ یونٹ کی مشقوں کی تصویریں شائع کی ہیں۔
16:21 | اخباری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عارضی صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے جنوبی نواح میں خطرے کا سائرن بجنے لگا ہے اور تل ابیب میں کئی زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ شہر ریشون لصیون کی ایک عمارت مقاومت کے میزائل حملے کا نشانہ بنی ہے۔
15:54 | غزہ کی وزارت صحت نے غاصب صہیونی ریاست کے جرائم پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعلال کیا کہ صہیونیوں نے امدادی عملے کو نشانہ بناتے ہوئے چار افراد کو شہید کر دیا ہے۔
15:47 | اخباری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں پاورپلانٹ کی بندش کے بعد، علاقے کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے قبل ازیں غزہ کے عوام پر پانی بھی بند کر دیا تھا۔
15:34 | غاصب صہیونی ریاست کی وزارت تعلیم: تمام اسرائیلی علاقوں میں تعلیمی مراکز اگلے دو دن بھی بند رہیں گے۔ اور ان کی سرگرمیاں اگلے اتوار سے ورچوئل ایجوکیش کی صورت میں بحال کی جائیں گی!
15:34 | غاصب
صہیونی فوج کے اندرونی محاذ نے اعلان کیا [مقبوضہ] جولان میں [صہیونی] باشندوں سے
کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں!
14:05 |غزہ کے ذرائع، ابھی ابھی: القسام کے ایلیٹ فورس کے ارکان ہوت کے نقطے سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے، اور غزہ کے اطراف میں "جشن منانے والے" صہیونی سپاہیوں کے بیچ اتر گئے۔
14:03 |فلسطین کی شہاب خبر ایجنسی ـ شہاب نیوز ـ نے حماس کے ایک راہنما اسامہ حمدان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انھوں نے کہا: ہالوکاسٹ [کے افسانے] کے سلسلے میں ترکیہ کی حکومت کا موقف ناقابل قبول ہے، نامناسب ہے اور مسئلہ فلسطین کے شایان شان نہیں ہے۔
14:01 |صہیونی چینل 12: وزیر اطلاعات کی درخواست پر اسرائیل کی چھوٹی سیکورٹی کابینہ آج رات کو اجلاس منعقد کرے گی اور ہنگامی حالت کے قانون کے مطابق، الجزیرہ چینل کی بندش پر غور کرے گی۔
14:01 | صہیونی اخباری ویب گاہ "والا" نے ایک صہیونی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ اعلیٰ امریکی اہلکار اگلے چند گھنٹون میں اسرائیل کے دور پر آ رہے ہیں۔
14:00 |ہزاروں شامی باشندوں نے دارالحکومت دمشق میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے اور فلسطین اور مقاومت [مزاحمت] سے یکجہتی کا اظہار کیا اور طوفان الاقصٰی کی حمایت کی۔
13:50 |فلسطین کی وزارت صحت: صہیونی غاصبوں نے 7 اکتوبر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر مسلسل حملے کئے ہیں جن میں اب تک 23 فلسطینی شہید اور 130 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
13:10 | فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر غاصب صہیونیوں کی اندھادھند بمباری کے نتیجے میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 1055 افراد شہید اور 5184 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
12:35 |صہیونی ذرائع: حزب اللہ لبنان نے 9 ایم 135 کورنٹ میزائل مار کر شمالی فلسطین میں اسرائیلی فوج کی دو بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
12:17 |جنوبی لبنان میں جھڑپوں کی خبریں آ رہی ہیں۔
11:44 |فلسطین الیوم: لبنان کی سرحدی بستیوں پر صہیونیوں کا حملہ۔
11:19 |لبنانی ذرائع: صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں الضہیرہ اور یارین نامی بستیوں کو فاسفورس بموں کا نشانہ بنایا۔
11:11 |عبرانی ذرائع: دہشت گرد صہیونی وزیر بن گویر فائرنگ کی آواز سن کر اپنی پریس کانفرنس کو ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا۔
11:05 |لبنانی ذرائع نے اعلان کیا کہ لبنان کی سرحد پر، عرب العرامشہ میں صہیونیوں کے واچ ٹاور کو براہ راسہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کچھ صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔
11:05 |شہاب نیوز: غاصب ریاست کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پر ایک اسرائیلی واچ ٹاور کو بکتر شکن میزائل کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
10:59 | آئی اے ای اے کا نائب ڈائریکٹر جنرل نے روسی خبر ایجنسی اسپوتنیک سے کہا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی سے کہا کہ صہیونی ریاست کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ گندے بم کے دھماکے کے مترادف ہوگا۔
10:56 |صہیونی چینل 13: سدیروت کے یہودی قصبے میں مسلح فلسطینیوں کی دراندازی، صہیونی فورسز کو ریڈ الرٹ دی گئی۔
10:50 |فلسطین الیوم بحوالہ صہیونی وزارت صحت: اس لمحے تک 3007 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں اور 373 افراد کی حالت نازک اور مایوس کن ہے۔
10:47 |عبرانی ذرائع: آج صبح مقاومتی مجاہدین نے صہیونی قصبے سدیروت پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک زخمی ہؤا، غاصبوں کے 9 گھر تباہ کئے گئے۔
10:43 | فلسطینی خبر ایجنسی ـ شہاب نیوز ـ: خان یونس پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے کے دوران ابو شاب اور الاغا کے خاندانوں پر صہیونی بمباری میں دو افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
10:31 |شہاب نیوز نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے مرکزی اسپتال میں متعلقہ آلات کے استعمال کے لئے ضروری ایندھن کل (بروز جمعرات) اختتام پذیر ہو رہا ہے، اور اس صورت میں اسپتال میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ بالخصوص بجلی، جو چند گھنٹے بعد مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔
10:22 |شہاب نیوز: صہیونیوں نے مشرقی خان یونس پر توپخانے سے گولہ باری کی ہے؟
10:18 |شہاب نیوز: صہیونی طیاروں نے رفح شہر میں موجودہ کیمپ پر بمباری کی ہے۔
09:49 |اقوام متحدہ: غزہ میں اب تک کم از کم دو لاکھ 63 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
09:47 |غزہ سے فلسطین معلوماتی دفتر: شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ طوفان الاقصٰی کاروائی کے جاری رہنے تک، اپنے شہداء اور مجاہدین کی تصویروں کی اشاعت سے پرہیز کریں کیونکہ اس صورت میں ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
09:43 |فلسطین الیوم: غزہ میں الکرامہ کے علاقے میں صہیونیوں کے وحشیانہ فضائی حملوں میں رہائشی علاقے کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
09:38 |فلسطین الیوم: صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا: ہم نے رفح کی گذرگاہ کو بند کر دیا ہے اور ایندھن یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سازوسامان کے حاملے قافلوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
09:25 | شہاب نیوز: غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے غزہ کے علاقے تل الوعتر کے محلے میں واقع جبالیا کیمپ میں شاہین گھرانے کی رہائش گاہ پر بم گرائے ہیں۔
09:23 |شہاب نیوز: صہیونی جنگی طیاروں نے جبالیا کیمپ کے مشرقی علاقے پر وحشیانہ بمباری کیا جس کے نتیجے میں آج صبح سے اب تی 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
09:22 |صہیونی چینل 13: حماس کے کمانڈوز کل سمندر کے راستے سے عسقلان میں داخل ہوئے اور صہیونی فوجیوں کو ان کے آنے کی خبر تک بھی نہیں ہوئی۔
08:58 |فلسطین الیوم بحوالہ غزہ کی وزارت صحت: غزہ کی شہری آبادی پر صہیونیوں کی وحشیانہ بمباریوں میں اب تک 950 فلسطینی شہری شہید اور 5000 زخمی ہوئے ہیں۔
08:56 | غاصب ریاست کی فوج نے جدید ترین امریکی گولہ بارود اور ہتھیاروں سے لدے پہلے طیارے کے اترنے کی تصاویر شائع کر دیں اور کہا کہ یہ سازوسامان اسرائیل کو زیادہ شدید حملوں کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
08:53 |القسام بریگیڈز نے خان یونس میں اندھادھند بمباری کرنے والے صہیونی طیاروں کی طرف ایک "متبر-1" طیارہ شکن میزائل داغا ہے۔
08:38 |فلسطین الیوم: سدیروت اور نیر عام کے صہیونی قصبوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔
08:28 |فلسطینی ذرائع: صہیونیوں نے غزہ میں محلہ الدراج پر فضائی حملہ کیا۔
08:09 |صہیونی ذرائع: صہیونی بستیوں اور شہروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایسا کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ غزہ کے ساتھ سرحدی پٹی مکمل تباہ ہو چکی ہے؛ 20 یہودی قصبے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ غزہ کے اطراف میں صہیونی قصبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 3 ارب شیکل ہے۔ کچھ قصبوں کو منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کرنا پڑے گا۔ بعض کی مکمل تعمیر نو کی ضرورت ہوگی۔ بعض فارمز میں مدتوں تک زراعت نہیں ہو سکے گی۔
08:09 |فلسطین الیوم کے مطابق، صہیونی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ 1200 صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں، مقاومت نے 4500 سے زائد میزائل داغے ہیں۔ غزہ میں 2329 علاقوں پر بمباری کی گئی ہے۔
08:07 |صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت: حماس کی ایلیٹ فورس نے ابھی تک اپنے زیادہ تر ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں۔
08:05 |شہاب نیوز نے چینل 7 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کینیڈا ائیرویز کے ایک ہواباز کو اسرائیل مخالف موقف کی بنا پر، گرفتار کیا گیا ہے۔
08:04 |فلسطین الیوم نے رپورٹ دی ہے: لاپتہ صہیونیوں کی تعداد 350 ہو گئی ہے۔
08:00 |اسرائیل ذرائع: 20 نوآباد یہودی قصبے تباہ ہو چکے ہیں اور ان میں بعض تو مکمل طور پر جل گئے ہیں۔
07:56 |انروا (UNRWA): غزہ میں ڈھائی لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر نے انروا کے اسکولوں میں پناہ لی ہے اور انہیں شدید مسائل کا سامنا ہے اور پانی، کھانے اور ادویات کا فقدان ہے۔
07:55 |فلسطین الیوم نے غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ریاست ممنوعہ فاسفورس بموں کے ذریعے غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے۔ صہیونی 9 اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کر رہے ہیں۔
فاسفورس بم زمین پر گرتے ہے آس پاس کے تمام جانداروں کو ختم کرکے رکھ دیتے ہیں۔
ممنوعہ ہتھیار وہ ہیں جو فوجی نشانوں کے علاوہ عام شہریوں کو بھی یکسان طور پر نشانہ بناتے ہیں۔
07:50 |غزہ کی وزارت صحت: اب تک صہیونیوں کے اندھادھند حملوں میں 922 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 260 بچے بھی شامل ہیں۔ 4650 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
07:47 | فلسطین الیوم نے صہیونی چینل 12 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ہلاک شدگان کی تعداد 1200 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 2700 تک پہنچ گئی ہے۔
07:45 | ریڈیو اسرائیل: صہیونی فوج نے طوفان الاقصٰی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مزید 14 فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔ صہیونیوں کا دعویٰ ہے کہ اب تک 169 صہیونی فوج ہلاک ہو گئے ہیں۔
07:40 | فلسطینیوں کے طبی عملے اور ایمبولینسوں پر صہیونی درندوں کی بمباری
شہاب نیوز کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرہ نے کہا: صہیونی دشمن طبی عملے، صحت کے مراکز، اسپتالوں، ڈسپنسریوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ ہمارا طبی عملہ خطرناک صورت حال اور بدامنی کی فضا میں کام کر رہا ہے۔ تاہم ہمارا طبی عملہ پھر بھی پرعزم ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ طبی عملے، صحت کے ادراوں، ایمبولینسوں اور طبے عملی کے تحفظ کے لئے اقدام کریں۔
07:22 | غزہ پاور پلانٹ چند گھنٹوں مکمل طور پر بند ہو جائے گا
غزہ کے سرکاری معلوماتی دفتر نے اعلان کیا غزہ کا بجلی گھر ایندھن ختم ہونے کی بنا پر بہت جلد بن ہو جائے گا۔ اس دفتر نے بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم اور غزہ کے عوام کا قتل عام بند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام کو صہیونی کلنک مشین کے آگے تنہا نہ چھوڑیں۔
07:13 | مختلف ممالک کے باشندے مقبوضہ فلسطین سے چلے گئے
برازیل، یونان اور ہنگری نیز جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو مقبوضہ فلسطین سے خارج کرکے لے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110